Bicherny Wale Bata K Jao - Emotional Sad Urdu Poetry - Zia Anjum
У вашего броузера проблема в совместимости с HTML5
Voice : Zia Anjum - ضیاء انجم http://www.facebook.com/Xia.Anjum Download In Audio mp3 Link :- http://www.mediafire.com/?oz2da2lc4fsu1sz GumSum Creationz ------------------------------------------ بچھڑنے والے چلے جو ہو تو بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ کتنی شامیں اداس آنکھوں میں کاٹنی ہیں ؟ کہ کتنی صبحیں اکیلے پن میں گزارنی ہیں ؟ بتا کے جاؤ کہ کتنے سورج عذاب رستوں کو دیکھنا ہے ؟ کہ کتنے مہتاب سرد راتوں کی وسعتوں سے نکالنے ہیں ؟ بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ چاند راتوں میں وقت کیسے گزارنا ہے ؟ خاموش لمحوں میں تجھ کو کتنا پکارنا ہے ؟ بتا کے جاؤ۔ ۔ ۔ ۔ کہ کتنے لمحے شمار کرنے ہیں ہجرتوں کے ؟ کہ کتنے موسم اک ایک کر کے جدائیوں میں گزارنے ہیں ؟ بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ پنچھیوں نے اکیلے پن کا سبب جو پوچھا تو کیا کہوں گا ۔ ۔ ۔ ؟ ؟ ؟ کسی نے رستے میں روک کر جو مجھ سے پوچھا کہ پچھلے موسم میں ساےٴ ساےٴ جو اجنبی تھا ۔ ۔ ۔ !!۔ کہاں گیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ؟؟ تو کیا کہوں گا ۔ ۔ ۔ ۔؟ ؟ بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں کس سے تیرا گلہ کروں گا ؟ بچھڑ کے تجھ سے حبیب . . کس سے ملا کروں گا ؟ بتا کے جاؤ کہ آنکھ برسی تو کون موتی چنا کرے گا؟ اداس لمحوں میں دل کی دھڑکن سنا کرے گا ؟ بتا کے جاؤ کہ موسموں کو پیام دینے ہیں ۔ ۔ ۔ ؟ یا نہیں ؟ فلک کو ، تاروں کو ، جگنوؤں کو سلام دینے ہیں ۔ ۔ ۔؟ یا نہیں ؟ بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ کس پہ ہے اعتبار کرنا ؟ تو کس کی باتوں پہ بےنیازی کے سلسلے اختیار کرنا ؟ بتا کے جاؤ کہ اب رویوں کی چال کیا ہو ؟ جواب کیا ہو ؟۔ ۔ ۔ سوال کیا ہو ؟ ۔ ۔ ۔ عروج کیا ہو ؟ ۔ ۔ ۔ ، زوال کیا ہو؟ ۔ ۔ ۔ نگاہ ، رخسار ، زلف ، چہرہ . . نڈھال کیا ہو ؟ بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ میری حالت پہ چاندنی کھلکھلا پڑی تو میں کیا کروں گا ۔ ۔ ؟؟ بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ میری صورت پہ تیرگی مسکرا پڑی تو میں کیا کروں گا ۔ ۔ ۔ ؟؟ بتا کے جاؤ کہ تم کو کتنا پکارنا ہے ؟ بچھڑ کے تجھ سے یہ وقت کیسے گزارنا ہے ؟ اجاڑنا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ نکھارنا ہے ۔ ۔ ۔ ؟ بدن کو کتنا سوارنا ہے ۔ ۔ ۔ ؟ چلے جو ہو تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! کہ لَوٹنا بھی ہے ۔ ۔ ۔ ؟؟ یا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ----------------------------------------- *DISCLAIMER : This Following Audio/Video is Strictly meant for Promotional Purpose.We Do not Wish to make any Commercial Use of this & Intended to Showcase the Creativity Of the Artist Involved.* *The original Copyright(s) is (are) Solely owned by the Companies/ Original-Artist(s)/Record-label(s). All the contents are intended to Showcase the creativity of the Artist involved and is strictly done for promotional purpose.*