У вашего броузера проблема в совместимости с HTML5
#DHULE #BHARATBANDH #NOCAA
دھولیہ ہشر میں دو بڑے فسادات میں مجرمین پر کاروائی نہ ہونے کی صورت میں ان کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ آج بھارت بند کےموقع پر دھولیہ بند میں تشدد کرنے والوں نے سو فٹ روڈ، پون نگر، چالیسگاؤں روڈ ہائے وے اور دیوپور میں خوشگوار ماحول کے امن امان و غارت کرنےکی سازش کی ۔ حالات پر قابو پانے کے لیے پولس موقع پر پہنچی تو ڈی وائے ایس پی سچن ہیرے کی گاڑی پر پتھراؤں کیاگیا۔ پولس اہلکاروں میں غصہ پھونٹ پڑا اور انہوں نے وہاں موجود لوگوں پر لاٹھی چارج کرنے لگے ۔ لاٹھی چارج دیوپور اور سو فٹ روڈ پر عوام کی بھیڑ کو منشر کرنے کی غرض سے کی گئی ایف آئی آر درج کرنے کی کاروائی بھی شروع ہے۔ کچھ سماج دشمن عناصر کی وجہ سے شہر کے لاکھوں لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ سی اے اے کی مخالفت میں مسلمانوں اور دلتوں کے ساتھ سیکولر ہندو بھی شامل ہیں۔ آج کا بند ان ہندوؤں کے دل میں نفرت پیدا کرنے اور سی اے اے کی لڑائی سے دور رکھنے کی سازش بھی ہوسکتی ہے ۔ جو کام دہلی میں سماج دشمن عناصر سے ڈیڑھ مہینے میں نہیں ہوا ہے وہ کام دھولیہ میں محض ایک دن میں ہوگیا ہے۔ اس کے پیھچے کون لوگ ہوسکتے ہیں؟ سیاسی ؟ نشے کےعادی ؟ سماج دشمن ؟ پولس اہلکار؟ اس کی تفتیش کے لیے سی آئی ڈی اور سی بی آئی کی ٹیم کو تشکیل دینا ہوگا۔ ورنہ دو فسادات کی طرح اس معاملہ کو بھی سرد خانے میں ڈال دیا جائے گا۔ بند کو ناکام کرنے اور چکری بھوک ہڑتال کو ختم کرنے اور ناکام کرنے کی مذموم سازش کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔