Tuesday, 16 June, 2026г.
russian english deutsch french spanish portuguese czech greek georgian chinese japanese korean indonesian turkish thai uzbek

пример: покупка автомобиля в Запорожье

 

DNN NEWS HD

DNN NEWS HDУ вашего броузера проблема в совместимости с HTML5
جام شورو ۔ صوبائی وزیر برائے ترقئ نسواں سیدہ شہلا رضا نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں ہراسمینٹ آگاہی پروگرام کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے عمل کا خاتمہ ھماری اولین ترجیح ھے جس کے لیے ھر ادارے میں انکوائری کمیٹی بنانے کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے اور ادارے کے ملازمین میں آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں بھر پور اقدامات کئے جارھے ھیں ۔ سیمینار میں صوبائی محتسب اعلی جسٹس رٹائرڈ شاھنواز طارق، MPA حنا دستگیر، پروفیسر عارفانہ ملاح، پروفیسر امر سندھو، پروفیسر سہیل احمد عالمانی ، میڈم انیسہ ولی اللہ سمیت اساتذہ طلبہ و طالبات، سرکاری اداروں کے سربراہان این جی اورز کے نمائندوں اور مردو خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ صوبائئ وزیر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ادارہ صوبائی خاتون محتسب کے قیام کا مقصد خواتین کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی ھے تاکہ خواتین اعتماد کے ساتھ ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنا ناقابل معافی جرم ھے۔ صوبائی محتسب اعلی جسٹس رٹائرڈ شاہنواز طارق نے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین کو اب کوئی ہراساں نہیں کر سکے گا، خلاف ورزی کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا اور جرمانہ ادا کرنا ہو گا، ہمیں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کے لئے عزت و احترام کا ماحول پیدا کرنا ھوگا۔ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے پاک ماحول فراہم کرنا ہر ادارے کی ذمہ داری ھے ۔سیمینار میں MPA حنا دستگیر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی عزت و تکریم کو مقدم خیال کرنے والے معاشرے ہی پروان چڑھتے ہیں، ہمیں اپنی بہنوں ،بیٹیو ں کو اعتماد دینا ھے اور ان کو زندگی کی ہر دوڑ میں مدد دینا ھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر ہراساں کرنا قانونی طور پر جرم ھے اور ایک مہذب معاشرے میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ھے، خواتین اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خاتمہ کے لئے ان کے دفتر سے رابطہ کریں تاکہ ان کی داد رسی ھو سکے۔ سیمینار میں پروفیسر عارفانہ ملاح، پروفیسر امر سندھو، پروفیسر سہیل احمد عالمانی ، میڈم انیسہ ولی اللہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔سمینار کے آخر میں صوبائی وزیر معززین، اساتذہ طلباء وطالبات میں ایوارڈ، شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔ شاہ نواز شاہ ۔بیورو چیف جام شورو
Мой аккаунт