Manqabat: Syeda Ayesha Siddiqa Rz | Kalaam: Pir Syed Naseeruddin Naseer Al Gilani
У вашего броузера проблема в совместимости с HTML5
Manqabat: Syeda Ayesha Siddiqa Rz | Kalaam: Pir Syed Naseer Uddin Naseer Al Gilani
منقبت بحضور ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا
مرحبا یہ جلوہ زیبائے بامِ عائشہ ؓ
ہے ہلالِ آمنہ ، ماہِ تمامِ عائشہ ؓ
روز و شب پیشِ نظر وہ زُلف و رخسارِ رسول ﷺ
رشکِ صد خلدِ بریں وہ صُبح و شامِ عائشہ ؓ
دخترِ صدیقؓ اکبر ، زوجہ شاہِ اُمم
ہے دو گونہ اوج کا حامل ، مقامِ عائشہ ؓ
کوئی اوچھا وار مت کر عائشہ کی ذات پر
ورنہ قدرت تجھ سے لے گی انتقام عائشہ
تو اگر ماں کا رہا گستاخ توبہ کر ابھی
ہے کھلا تیرے لیے دارالسلام عائشہ
عائشہ کے اس شرف کو بھی ذرا ملحوظ رکھ
اپنے منہ سے مصطفی لیتے تھے نامِ عائشہ
آ نہ جائے سن کے زہرا کی طبیعت پر ملال
لی جیو مت بے ادب لہجے میں نامِ عائشہ
مُجھ کو ہے خُلدِ سماعت ذکرِ خیر اُن کا نصیر
سُرمہ میری آنکھ کا گردِ خرامِ عائشہ ؓ
از
پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ